ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 20؍سال بعد خاتون افسر بی ڈی اے کی کمشنر مقرر

20؍سال بعد خاتون افسر بی ڈی اے کی کمشنر مقرر

Wed, 19 Jun 2019 10:30:04    S.O. News Service

بنگلورو،19؍جون (ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ کمارسوامی نے ایک خاتون آئی اے ایس افسر ڈاکٹر این منجولا کو بنگلور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (بی ڈی اے) کا کمشنر نامزد کیا ہے- تقریباً 20سال بعد ایک خاتون کو بی ڈی اے کا کمشنر مقرر کیا گیا ہے- اس سے قبل جب وزیر اعلیٰ کے والد ایچ ڈی دیوے گوڈا ریاست کے وزیر اعلیٰ تھے- انہوں نے 1995 میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو بی ڈی اے کا کمشنر مقرر کیا تھا- لکشمی وینکٹاچلم بی ڈی اے کی اولین خاتون کمشنر بنی تھیں - ان کے ہی دور میں بی ڈی اے کے بی ٹی ایم لے آؤٹ،او ایچ ایس آر لے آؤٹ اور دیگر لے آؤٹ قائم کئے گئے تھے- ڈاکٹر این منجولا بی ڈی اے کی دوسری خاتون کمشنر ہوں گی- وہ 2002 بیاچ کی آئی اے ایس افسر ہیں - واضح رہے کہ بی ڈی اے کی چیرمین رکن اسمبلی ایس ٹی سوم شیکھر اور بی ڈی اے کے موجودہ کمشنرراکیش سنگھ کے درمیان ایک طرح کی سرد جنگ چل رہی تھی- بتایا جارہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے سوم شیکھر کے دباؤ میں آکر راکیش سنگھ کا تبادلہ کیا ہے- بتایا جاتا ہے کہ بی ڈی اے کے چیرمین اورکمشنر کے درمیان کئی معاملوں میں اختلافات تھے- چیرمین نے عوامی طور پر کمشنر کے خلاف اپنی ناراضی کا اظہار کیا تھا- انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ بی ڈی اے کیلئے کل وقتی کمشنر مقرر کیا جائے- یہ بھی بتادیں راکیش سنگھ بی ڈی اے کے کمشنر کے علاوہ محکمہ آبی وسائل کے پرنسپل سکریٹری بھی تھے- بی ڈی اے سے ان کے تبادلے کے بعد انہیں اس محکمہ کے ساتھ محکمہ میڈیکل تعلیمات کا افزود جارچ دیا گیا ہے-


Share: